آرمی چیف کا سعودی عرب اور امارات کا دورہ

آرمی چیف کا سعودی عرب اور امارات کا دورہ
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف برادر ممالک کی سینئر قیادت سے ملاقات کریں گے ، ملاقات میں فوجی تعاون ، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ امور پر بات ہو گی ۔10 جنوری تک آرمی چیف متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب امارات کےدورے پر ہیں ۔ سعودی عرب کے وزیر دفاع خالد بن سلمان نے آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات کی تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے چیف آف آرمی سٹاف ایچ ای جنرل عاصم منیر سے مل کر خوشی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنے برادر ممالک کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری پر زور دیا ہے ، دو طرفہ فوجی اور دفاعی تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور اپنے تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔