’ لیڈر، راجکماری اور جعلی خادم اعلی کے مابین پھوٹ پڑ چکی ‘

’ لیڈر، راجکماری اور جعلی خادم اعلی کے مابین پھوٹ پڑ چکی ‘

لاہور(پبلک نیوز) ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بھگوڑے لیڈر، جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلی کے مابین پھوٹ پڑ چکی ہے ، نا اہل لیگ اپنے عبرتناک انجام کی جانب بڑھ رہی ہے .

وزیر اعلی پنجاب کی معاون وخصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ پاکستان کو ملکر کھاتے اور لوٹتے رہے، اب اقتدار کی دوری ان کو چین سے بیٹھنے نہیں دے رہی،نا اہل لیگ کی تباہی اور بربادی میں کنیز اول اور کنیز دوم دونوں کا برابر کا ہاتھ ہے، جو حشر پی ڈی ایم کا ہوا وہی نااہل لیگ کا ہونے والا ہے ، سسلین مافیا کے ڈان عبرتناک انجام سے دوچار ہیں.

ان کا کہنا تھا کہ کنیزاؤں کی آنیاں جانیاں اور بڑھکیں کسی کام نہیں آئیں گی، جعلسازوں کے اس گروہ نے ہوش ربا کرپشن کی ہے، بھگوڑا لیڈر، جعلی راجکماری اور جعلی خادم اعلی کرپشن کے حمام میں بے نقاب ہو چکے ہیں، کنیزائیں جو مرضی کر لیں ان کی سیاہ کاریوں پر پردہ نہیں ڈال سکتیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔