مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں، مریم نواز

مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں، مریم نواز
کیپشن: The mafias are doing their work and the departments are sleeping, Maryam Nawaz

ویب ڈیسک: (نتاشا رحمان) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں۔ مافیا کو غریب عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ دوران اجلاس وزیراعلی مریم نوازشریف نے منفرد اقدام اٹھاتے ہوئے آٹا کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹامارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر اظہار ناپسندیدگی کیا۔ 

اجلاس میں پاکستان کوالٹی کنٹرول سٹینڈرڈ کی کیٹیگری کے مطابق آٹا نرخ کے تعین کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آٹا کے مارکیٹ نرخ کی ڈیلی رپورٹ طلب کرلی۔ 

پرمٹ کے ساتھ آٹا کی نقل و حمل کی اجازت کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے محکمہ فوڈ کی ری سٹرکچرنگ کی ہدایت بھی کردی۔ اس کے علاوہ کرپٹ عناصر کے خلاف یقینی قانونی کارروائی کا حکم بھی دیدیا۔ محکمہ فوڈ کے افسران اور ملازمین کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا میکنزم بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ آٹا کے نرخ ناجائز طور پر بڑھانے کی اجازت نہیں دوں گی- مافیاز اپنا کام کررہے ہیں اور محکمے سو رہے ہیں۔ محکمے اپنا کام نہیں کریں گے تو گورننس کیسے بہتر ہوگی۔ کسان اپنی گندم بیچ چکا ہے، اب مافیاز کو عوام کا استحصال نہیں کرنے دیں گے۔ 

اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب میں 2.2 ملین میٹرک ٹن گندم کے سرکاری ذخائر موجود ہیں۔ پنجاب میں مجموعی طور پر  6- ملین میٹرک ٹن سے زائد گندم موجود ہے۔ ذخیرہ اندوزی کے سدباب کیلئے گندم ذخائر کی جیو ٹیگنگ کی جارہی ہیں۔ 

Watch Live Public News