آٹے کی قیمت کی غلط رپورٹنگ پر مریم نواز نے ڈپٹی ڈائریکٹر معطل کردیا

آٹے کی قیمت کی غلط رپورٹنگ پر مریم نواز نے ڈپٹی ڈائریکٹر معطل کردیا
کیپشن: Maryam Nawaz suspended the deputy director for wrongly reporting the price of flour

ویب ڈیسک: (حیدرمنیر) آٹے کے نرخوں میں اعدادوشمار کی غلط رپورٹنگ کے معاملے پر سیکرٹری فوڈ پنجاب نےڈپٹی ڈائریکٹر لاہورکومعطل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلی مریم نواز نے گزشتہ روز اجلاس کے دوران آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوا کر سامنے رکھ دیے۔ محکمہ فوڈ کی بریفنگ میں پیش کردہ ڈیٹا مارکیٹ کے آٹا نرخ سے مختلف تھے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے آٹا کے نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔

اس تناظر میں نئی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سیکرٹری فوڈ پنجاب نے آٹے کے نرخوں میں اعداوشمار کی غلط رپورٹنگ کا معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر لاہور کو معطل کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹرراولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان کیخلاف کارروائی شروع ہوچکی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر سرگودھا کو ڈپٹی ڈائریکٹر لاہورتعینات کردیا جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر گجرات کا بھی تبادلہ کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ نااہل اور سست افسران کی محکمے میں کوئی گنجائش نہیں، کسی بھی افسر کو محکمے کی ساکھ خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، عوامی ریلیف کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

Watch Live Public News