لاہور(پبلک نیوز) گلوکار علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کے کیس کی سماعت میں میشا شفیع کی گواہ حمنہ زبیر کا بیان ریکارڈ کر لیا گیا. حمنہ زبیر کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ میں میشا شفیع کو نہیں جانتی میں کبھی بھی ذاتی حیثیت میں ان سے نہیں ملی ،مشیا شفیع سے پہلی بار اپریل 2018 میں بات ہوئی ،اس دوران میشا شفیع نے علی ظفر والے واقعہ کے بارے میں بتایا ،میں کراچی کے اخبار میں ایڈیٹر تھی میشا شفیع نے سٹوری کور کرنے کےلیے رابطہ کیا انہوں نے کہا کہ میشا شفیع کے ٹویٹ کرنے کے گیارہ منٹ بعد میں کالم لکھا ،علی ظفر نے اس وقت اپنا موقف دینے سے انکار کیا تھا ،علی ظفر نے کہا تھا وہ دوبارہ رابطہ کریں گے ،کچھ دیر علی ظفر کی ٹیم نے انکے بیان سے متعلق آگاہ کیا جو اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے،علی ظفر نے مجھ پر الزام لگایا کہ میشا شفیع نے میرے ساتھ ملکر می ٹو کی مہم چلائی ، یہ بات کلئیر کرنا چاہتی ہوں کہ کبھی علی ظفر سے ملاقات نہیں کی اور نا انہیں جانتی ہوں. بعدازاں کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی.