گوادر(پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے نارتھ فری زون گوادر کا افتتاح کردیا. وزیراعظم عمران خان کی موجودگی میں مختلف ممالک کے سفرا کے ساتھ مفاہمت کی یاداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی . وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی، وفاقی وزراء اسد عمر، فواد چودھری، شاہ محمود قریشی اور زبیدہ جلال بھی شامل ہیں۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہآج کا دن تاریخی ہے، 2200ایکڑ پر منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ کر تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں، گوادر پورٹ کے ساتھ گوادر شہر میں بھی ترقی کا سفر جاری ہے . انہوں نے کہاشہر میں جدید ہسپتال ، ائرپورٹ اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی تعمیرجاری ہے، شکر گزار ہیں کہ وزیراعظم عمران خان خود سی پیک کی سرپرستی کر رہے ہیں.