گلگت: نلتر بالا میں گلیشیئر پھٹ گیا،4 افراد کے ملبے تلے گئے

گلگت: نلتر بالا میں گلیشیئر پھٹ گیا،4 افراد کے ملبے تلے گئے
گلگت ( پبلک نیوز) نواحی علاقہ نلتر بالا میں میں گلیشیئر پھٹنے سے نالے میں مصنوعی جھیل بن گئی۔ 4 افراد کے ملبے تلے دبنے کی اطلاعات ہیں۔ سیاحوں کی بڑی تعداد پھنس گئی جبکہ ریسکیو سرگرمیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب زیارت سنجاوی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہر اور آس پاس کے علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے جبکہ علاقہ کے عوام بارش ہونے سے یہ کہہ رہے ہیں کہ اس طرح کی بارشیں متواتر ہوتی رہیں تو زیر زمین پانی کی سطح اوپر آنا شروع ہو جائے گی۔ وادی زیارت میں گرج چمک کے ساتھ بارش سے شہر اور گلیوں میں سیلابی ریلوں کے مناظر دیکھنے والے ہیں۔ بارش کے باعث زمینداروں کے چہرے خوشیوں سے کھل اٹھے۔ بارش سے گرمی کی شدت میں کمی اور خنکی میں اضافہ ہونے لگا۔ درخت دھل کر فضا کو معطر مناظر کو حسین بنانے لگے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔