ملک بھر میں سردے کے ڈیرے، 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

ملک بھر میں سردے کے ڈیرے، 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی
کیپشن: ملک بھر میں سردے کے ڈیرے، 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ اہم پیشگوئی

ویب ڈیسک: ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جما لیے ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے چند میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دُھند چھائےرہنے کی توقع ہے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا۔ سب سے زیادہ سردی  سکردو میں پڑی، درجہ حرارت منفی 7  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

استور، گلگت، گوپس منفی  4، ہنزہ ، کالام منفی  2 اور دیرمیں منفی  ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

شہر اقتدار میں بھی سردی بڑھنے لگی۔ درجہ حرارت4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

لاہور 12، کراچی 20، پشاور 6، کوئٹہ 2، مظفر آباد5، مری  2، فیصل  آباد  11، ملتان 12ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

Watch Live Public News