(ویب ڈیسک ) بلوچستان کی پورٹ سٹی گوادر میں دوسرے ایجوکیشنل گالا کا انعقاد ہوا۔
تفصیلات کے مطابق سول انتظامیہ اور پاک فوج کی جانب سے افتتاحی تقریب منعقد کی گئی۔ ایجوکیشنل گالا 4 دسمبر تک جاری رہا۔
پاکستان کے خوبصورت ساحلی شہر گوادر میں ہر شعبہ فکر کے لوگوں نے رنگ بھر دیا ۔ گالا میں 50 سے زائد تعلیمی انسٹیٹیوٹس نے بھرپور حصہ لیا ۔
3 دن تک جاری رہنے والے گالا میں آرٹ کارنور کو کافی مقبولیت حاصل رہی، جس میں بچوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔ موسمیاتی تبدیلی سے آگاہ کرنے اور گرین گوادر کی تھیم بھی پارک میں نمایا رہی ،اس کے علاوہ کتاب گھر میلا اور بچوں کی بھرپور شرکت اس گالا کی رونق بنے رہے۔