ترجمان پاک فوج کا دورہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز

ترجمان پاک فوج کا دورہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز
کیپشن: ترجمان پاک فوج کا دورہ بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی،انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز

ویب ڈیسک: ڈی جی آئی ایس پی آر نے بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ کیا۔ سیشن میں پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر طلباء سے تفصیلی گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق نشست میں سوالات و جوابات کے دوران پاک فوج کی کارکردگی اور کامیابیوں پر روشنی ڈالی گئی۔ فیکلٹی اور طالبات کی جانب سے سیشن  کو خوش آئند قرار دے کر مزید سیشنز کی خواہش کا اظہار کیا گیا۔

طلباء نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "آج کے انٹریکٹو سیشن میں ہمارے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے گئے اور بہت سارے ابہام دور کیے"۔ ہماری خواہش ہے کہ بلوچستان میں ایسے انٹریکٹو سیشنز مزید منعقد ہوں تاکہ یوتھ کی آگاہی اور شعور میں اضافہ ہو۔ 

طلباء نے معرکہ حق میں پاک فوج کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا۔

Watch Live Public News