پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو نارا کارڈ جاری کرنیکا فیصلہ

پاکستان میں مقیم غیر قانونی تارکین وطن کو نارا کارڈ جاری کرنیکا فیصلہ
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں رہنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو جلد نارا کارڈ کا اجرا کیا جائے گا۔ نیشنل الین رجسٹریشن اتھارٹی (نارہ) کے پاس اس وقت ایک لاکھ بیس ہزار لوگوں کا ریکارڈ موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق غیر ملکیوں کو 3 کارڈ افر کئے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں ائی ڈی کارڈ فار ایلین دیا جائے گا۔ ائی ڈی کارڈ حاصل کرنے والے کو ملک میں کام کرنے کے لیے ورک پرمٹ کارڈ بھی حاصل کرنا ہو گا۔ دونوں کارڈ حاصل کرنے والے سرکاری نوکری حاصل نہیں کرسکیں گے۔ بچوں کے لیے جیونائل کارڈ جاری کئے جائیں گے جس کے ذریعے بچوں کو اسکول میں داخلہ مل سکے گا۔ پہلے تارکین وطن کے بچے نویں جماعت کے بعد تعلیم کا حصول نہیں کر پاتے تھے ،جو اب ممکن ہوگا۔ ایلین کارڈ بننے کے بعد یہ تمام افراد بینک اکاونٹ اور موبائل سم بھی حآصل کر سکیں گے۔ یوٹیلیٹی کنکیشن ،ڈرائیونگ لائنسنس بھی حاصل کرسکیں گے۔ تمام افراد کا بائیو میٹرک اور نادرہ کی طرح مخصوص نمبر بھی جاری کیا جائے گا۔ ایک شہر سے دوسرے شہر میں منتقل ہونے کی صورت میں اتھارٹی کو اگاہ کرنا ہوگا۔ نارہ کارڈ نادرہ کے دفاتر سے جاری کیے جائیں گے۔ کارڈ کی پراسسنگ کے حوالے سے میکنزم طے کیے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔