کراچی (پبلک نیوز) فلائی بغداد نے لاہور اور کراچی سے فلائیٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فلائیٹ آپریشن 16 جولائی2021 سے شروع کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق فلائی بغداد پاکستان سے عراق ہفتہ وار چار پروازیں آپریٹ کرے گا۔ پہلے مرحلہ میں کراچی سے نجف فلائیٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ دوسرے مرحلہ میں لاہور سے نجف فلائیٹ شیڈول کا آغاز کیا جائے گا۔ ائیرلائن انتظامیہ نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اجازت کے بعد تیاریاں شروع کر دیں۔