اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نےاعداد و شماری جاری کردیے

اب تک کہاں کتنی بارش ہوئی؟ محکمہ موسمیات نےاعداد و شماری جاری کردیے
لاہور: مون سون کا طاقتور سپیل، گرج چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش نے جل تھل ایک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا، ایم ڈی واسا کے ہمراہ فیلڈ میں موجود ہیں، ڈپٹی کمشنر لاہور رافیعہ حیدر ، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔ کمشنر لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ، ایم سی ایل، پی ایچ اے، واسا اور تمام متعلقہ ادارے نکاسی آب کے لیے فیلڈ میں موجود ہیں۔ لاہور لکشمی چوک میں صبح 4 بجے سے ابھی تک 236 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشتر ٹاؤن میں 235, قرطبہ چوک میں 220, تاجپورہ میں 218 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔گلشن راوی میں 208, پانی والا تالاب میں 203, جیل روڈ پر 129 ملی میٹر ریکارڈ کیا گیا۔ ایئرپورٹ پر 115.5, ہیڈ آفس واسا گلبرگ 172, اپر مال میں 174 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، مغلپورہ میں 168, چوک نخدا میں 170, فرخ آباد میں 176 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اقبال ٹاؤن میں 184,سمن آباد میں 152 اور جوہر ٹاؤن میں 200 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ کمشنر لاہور کے مطابق نکاسی آب کا کام جاری ہے، ٹیمیں تمام اہم پوائنٹس پر موجود ہیں۔ بارش تھمتے ہی کم سے کم وقت میں پانی کلیئر کر لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے مزید بتایا کہ پہلے مرحلے میں میں شاہراہوں کو کلیئر کرنے کا عمل جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔