200 یونٹ استعمال کرنے والے  صارفین کومفت سولر پینل دینے کا فیصلہ

200 یونٹ استعمال کرنے والے  صارفین کومفت سولر پینل دینے کا فیصلہ

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب نے  200 یونٹ استعمال کرنے والے   صارفین کومفت سولر پینل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عوام کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ مریم نواز نے   200یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو مفت سولر پینل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ  200 سے 500 یونٹس والے صارفین کو سولر پینل کے لیے بغیر سود قرضے دیے جائیں گے۔جبکہ 500 یونٹس والے صارفین کو سولر پینل لگانے کے لیے آسان اقساط پر % 75 رقم حکومت ادا کرے گی ۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ  بجلی کے بڑھتے ہوئےبلز پربہت تکلیف ہےاور عوام کا دکھ سمجھتی ہوں، لہٰذا حکومت عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی اور غریبوں کے ساتھ ہوں، ہمیشہ ان کے حق کے لئے کھڑی رہوں گی۔

Watch Live Public News