حکومت پنجاب کا بلیو اور پرپل لائن پراجیکٹ شروع کرنےکافیصلہ

حکومت پنجاب کا بلیو اور پرپل لائن پراجیکٹ شروع کرنےکافیصلہ
کیپشن: حکومت پنجاب کا بلیو اور پرپل لائن پراجیکٹ شروع کرنےکافیصلہ

ویب ڈیسک:(دانش منیر) پنجاب حکومت نے اورنج ٹرین کے بعد بلیو لائن اور پرپل لائن پراجیکٹ بھی شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماس ٹرانزٹ کے بلیو لائن اور پرپل لائن پراجیکٹس کو شروع کرنے کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کی جائیں گی،نئے مالی سال میں کنسلٹنسی کیلئے 50 کروڑ روپے مختص کر دیئے گئے۔

بلیو لائن اور پرپل لائن کیلئے ایل ڈی اے، نیسپاک اور پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی رواں ماہ اجلاس کریں گے،اگست میں لاہور میں نئے ماس ٹرانزٹ پراجیکٹس کا پی سی ٹو بنایا جائے گا،بلیو لائن پراجیکٹ چوبرجی سے ٹائون شپ تک 24 کلومیٹر طویل ہوگا،بلیو لائن پراجیکٹ کا روٹ مزنگ، چوبرجی، شادمان چوک، جیل روڈ شامل ہیں جبکہ  بلیو لائین مین بلیوارڈ گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، فیصل ٹاؤن سے گزرے گا۔

Watch Live Public News

سیکرٹریٹ رپورٹر

 نوجوان نسل کے نمائندہ رپورٹر اور تحقیقاتی رپورٹنگ کو ہی اصل صحافت کا جوہر مانتے ہیں۔

سول بیوروکریسی کی چالوں اور کہہ مکرنیوں سے اچھی طرح واقف ۔۔۔ اپنی اسٹوریز کے لئے  سیکرٹریٹ کی غلام گردشوں سے لے کر دھول سے اٹے ریکارڈ رومز کی خاک چھاننے کو کبھی گراں نہیں جانا۔