مون سون کی پہلی بارش،لیسکو کا سسٹم بیٹھ گیا

مون سون کی پہلی بارش،لیسکو کا سسٹم بیٹھ گیا
لاہور: لیسکو کے 290 میں سے صرف60 فیڈرز ابھی تک بحال ہو سکے۔ متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی ابھی تک معطل ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں بارش رک گئی تاہم 70 فی صد فیڈرز 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود بحال نہ ہو سکے۔ لیسکو کے 290 میں سے صرف60 فیڈرز ابھی تک بحال ہو سکے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی سپلائی ابھی تک معطل ہے۔ شاہ عالم مارکیٹ، انارکلی، سرکلر روڈ، اندرون شہر میں بجلی سپلائی بند ہے، نابھ روڈ، مزنگ، گلبرگ، صفانوالہ والا چوک سمیت نواحی علاقوں میں بجلی سپلائی بند ہے۔ سمن آباد، ملتان روڈ، اقبال ٹائون، مصطفی آباد میں بجلی بدستور بند ہے۔ گلبرگ 2، ایم ایم عالم روڈ، غالب مارکیٹ، خان کالونی میں بھی بجلی سپلائی 12 گھنٹے سے معطل ہے۔اس کے علاوہ افتخار پارک، مدنی پارک، سموسہ پارک، کلفٹن کالونی میں بھی بجلی بند ہے۔ اس حوالے سے ترجمان لیسکو کا کہنا ہے کہ لیسکو کے فیڈرزسے بجلی کی سپلائی عارضی طور پرمعطل ہوئی ہے۔ لیسکو فیلڈ اسٹاف کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ تاہم شدید بارش کے باعث بجلی بحالی کے کاموں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بارش کے رکتے ہی بجلی بحالی کا کا شروع کردیاجائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔