سینئیرمینجمنٹ کورس کے38 سینئر بیوروکریٹس کاSSUہیڈ کوارٹرز کا دورہ

سینئیرمینجمنٹ کورس کے38 سینئر بیوروکریٹس کاSSUہیڈ کوارٹرز کا دورہ
کیپشن: سینئیرمینجمنٹ کورس کے38 سینئر بیوروکریٹس کاSSUہیڈ کوارٹرز کا دورہ

ویب ڈیسک: وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے 38 سینئر افسران پر مشتمل وفد جو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ (NIM) میں 35ویں سینئر مینجمنٹ کورس کےشرکا نے اسپیشل سکیورٹی یونٹ (SSU) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ مختلف سرکاری محکموں کے گریڈ 19 کے افسران پر مشتمل افسران ایس ایس یو کے جدید معیار اور پیشہ ورانہ تربیت سے بہت متاثر ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی سیکیورٹی اینڈ ایمرجنسی سروسز ڈویژن ڈاکٹر مقصود احمد نے وفد کو ایس ایس یو کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی جس میں ملک کی پہلی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (S.W.A.T) ٹیم کے قیام اور کمانڈز کو فراہم کی جانے والی جدید تربیت پر روشنی ڈالی۔

وفد نے ایس ایس یوکے پیشہ ورانہ معیار کی تعریف کی اور اسے عالمی معیار کا قانون نافذ کرنے والا ادارہ قرار دیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایس ایس یو کے ماڈل کو پورے ملک میں اپنانے سے ایک ایسا محکمہ پولیس بن سکتا ہے جو بین الاقوامی معیار پر پورا اترتا ہو۔

Watch Live Public News