جب نظام سے عوام کا دم گھٹ  جائےتو ملک میں حادثہ ہوتاہے،سینیٹراعجازچودھری

جب نظام سے عوام کا دم گھٹ  جائےتو ملک میں حادثہ ہوتاہے،سینیٹراعجازچودھری
کیپشن: جب نظام سے عوام کا دم گھٹ  جائےتو ملک میں حادثہ ہوتاہے،سینیٹراعجازچودھری

ویب ڈیسک:(سلیمان اعوان) پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ  جب نظام سے  عوام کا  دم گھٹ  جائےتو ملک میں حادثہ ہوتا ہے،رانا ثناء اللہ نے بہت پہلے کہا تھا  کہ بانی ہی ٹی آئی رہا کر دیں اور پی ٹی آئی کی سیٹیں واپس کر دیں تو مزاکرت کا کیا فائدہ ہو گا ؟

پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعجاز چوہدری نے انسداد دہشتگردی عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ  ملک کا سسٹم جام ہو چکا ہے،ہماری پارٹی کا فکر چھوڑ دیں لوگوں کا اس نظام کی وجہ سے  دم گھٹ رہا ہے،جب نظام سے  عوام کا  دم گھٹ  جائےتو ملک میں حادثہ ہوتا ہے،جب انصاف کے ادارے مفلوج ہو جائے تو عوام کا  دم گھٹ جاتا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ کیا اس ملک میں انصاف کا نظام مفلوج نہیں ہو گیا 95 فیصد ابادی کا دم گھٹ رہا ہے،لوگ مہنگائی سے پریشان ہو گیے ہیں حکومت بار بار نئے ٹیکس لگا رہی ہے،اس بجٹ نے لوگوں کی زندگی مزید  مشکل کر دی ہے۔

صحافی نے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ہونے چاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعجاز چوہدری نے کہا کہ مذاکرت ہوتے رہنے چاہے اور مذاکرت کسی نہ کسی شکل میں ہر وقت ہوتے رہتے ہیں،میڈیا کے زریعے یہاں کا پیغام وہاں اور وہاں کا پیغام یہاں روز  پہنچ رہا ہوتا ہے،مذاکرات تو دونوں پارٹیوں کے  بیانات اور رد عمل کے بیانات کے زریعے ہوتے رہتے ہیں،رانا ثناء اللہ نے بہت پہلے کہا تھا  کہ بانی ہی ٹی آئی رہا کر دیں اور پی ٹی آئی کی سیٹیں واپس کر دیں تو مزاکرت کا کیا فائدہ ہو گا ؟

اعجازچودھری نے کہا کہ رانا ثناء اللہ نے بتا دیا تھا کہ فارم 47 کی حکومت مذاکرت نہیں کر سکتی،یہ حکومت بانی پی ٹی آئی سے ڈرتے ہے، ظلم کی یہ حکومت زیادہ دیر نہیں رہے گی،6 تاریخ کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کا جلسہ ہے، اس میں سب کارکنان شرکت کریں بانی ہی ٹی آئی کی رہائی کیلیے یہ جلسہ  اہم ہے،6 تاریخ کو پی ٹی آئی جلسہ  میں 12 تاریخ کیلیے جماعت اسلامی کے  جلسہ  میں شرکت  کا اعلان بھی کیا جائے۔

یاسمین راشد

لاہور کی انسداددہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماء ڈاکٹر یاسمین راشد نے پیشی کے موقع پر صحافیوں کو مراسلہ تھما دیا۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے مراسلے میں اعلی عدلیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹا جارہا ہے لوگوں کی آواز بند کی جارہی ہے، اس پر نظر ثانی کریں اس ظلم کو روکیں،یہ ظلم پاکستان کو تباہ کر دے گا، ظلم اور جبر سے آپ کسی کے دل سے بانی پی ٹٰی آئی  عمران خان کی محبت نہیں نکال سکتے،جو ظلم تحریک انصاف کے کارکنوں نے برداشت کیا اس کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مراسلے میں کہا ہے کہ  تحریک انصاف بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حقیقی آزادی کے نعرے کے ساتھ کھڑی تھی کھڑی ہے اور کھڑی رہے گئی،فارم 47 کی حکومت جس طرح جمہوریت کا گلا گھونٹ رہی ہے، اس کا نقصان تحریک انصاف کو نہیں ہر سیاسی جماعت کو ہو گا، تاریخ گواہ ہے جو کسی کے ساتھ زیادتی کرے گا وہ واپس اس کے آگے بھی آئے گی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے مراسلے میں مزید کہا کہ پرامن احتجاج جمہوریت کا حسن آپ یہ احتجاج نہیں روک سکتے،آئی ایم ایف کا بنایا ہوا بجٹ آپ زبردستی  لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ قبول کریں،فارم 47 کی حکومت پاکستان کے لوگوں کو قبول نہیں ہے،چوری کیا ہوا مینڈیٹ واپس کریں،تاکہ جو اصل حکومت ہے وہ ملک کی باگ دوڑ سنبھالے۔

Watch Live Public News

سینئر کورٹ رپورٹر