ویرات انوشکا کی بیٹی کی پہلی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل

ویرات انوشکا کی بیٹی کی پہلی تصویر انٹرنیٹ پر وائرل

ممبئی (ویب ڈیسک) ومیکا کے چہرے کی پہلی جھلک انوشکا شرما- ویرات کوہلی کے ممبئی ایئر پورٹ سے روانگی کے وقت سامنے آئی۔ واضح رہے کہ چند روز قبل جب ویرات کوہلی سے ایک مداح نے بیٹی ومیکا کی ایک جھلک شیئر کرنے کے لئے کہا تھا ، تو انہوں نے فورا ہی اسےمنع کر دیا تھا۔

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کو اپنی بیٹی ومیکا کے ساتھ حال ہی میں ممبئی کے ایئر پورٹ پر آنےکے دوران دیکھا گیا۔ برطانیہ کی حکومت کی جانب سے گرین سگنل کے بعد چار ماہ کے طویل دورے پر اہل خانہ کو کرکٹرز کے ساتھ جانے کی اجازت ملنے پر بی ٹاؤن اداکارہ اپنی بیٹی ومیکا اور ویرات کے ساتھ انگلینڈ کے دورے پر روانہ ہوتی نظر آئیں۔

سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا جیسے ہی اپنی بس سے باہر آئے تو کیمرہ مینوں نے انکی پرائیویسی کی پرواہ کیے بغیر بے شمار تصاویر لیں جس پر انوشکا شرما نے ومیکا کا چہرہ ڈھانپ لیا۔ ومیکا کو لے کر تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں جب انوشکا نے اسے کےچہرے کو ڈھانپنے کی کوشش کی، ویرات کوہلی نے اس موقع پر کیمرہ مینوں کو ایک غصے بھری نظر سے دیکھا۔

مذکورہ تصویر میں انوشکا کی گود میں موجود ومیکا کا چہرہ ہلکا سا نظر آتا ہے اور وہ کیریئر میں سو رہی ہے، یہ پہلی تصویر ہے جہاں شائقین کو ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی بیٹی ومیکا کی معمولی سی جھلک بھی مل سکتی ہے۔

یہ ومیکا کا اپنے والدین کے ساتھ پہلا بین الاقوامی سفر ہوگا۔اس سے قبل ، جوڑے نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ومیکا کی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں ، لیکن اس میں ومیکا کا چہرہ ظاہر نہیں ہوا تھا۔ اب کی وائرل ہونے والی اس تصویر سےاندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ بچی کس طرح نظر آتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ووگ انڈیا کے ساتھ انٹرویو میں اپنی بچی کو سوشل میڈیا پر دکھانے کے موضوع پر انوشکا نے کہا تھا ، "ہم نے اس کے بارے میں بہت سوچا ہے۔ ہم یقینی طور پر کسی بھی بچے کو عوام کی آنکھوں میں نہیں لائیں گے، ہمارا بچے کو سوشل میڈیا پر لانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ میں سمجھتی ہوں کسی بچے کو دوسرے سے زیادہ خاص نہیں بنانا چاہئے۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔