ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم

ملک کو گرینڈ ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، وزیراعظم
لاہور: انڈس اسپتال کے افتتاح کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ میرے لیے آج خوشی اور عزت کا موقع ہے مجھے اس ٹرسٹ اسپتال کے افتتاح کی دعوت دی گئی ہے ،اس اسپتال کو چلانے والے قابل فخر پاکستانی ہیں، انڈس اسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث مسرت ہے، انہوں نے کہا کہ پتھراورماربل سےنہیں محنت اوردیانت سےقومیں بنتی ہیں، 72 برس بعد بھی ہم نے سبق نہیں سیکھنا، سیاست ہی کرتے رہنا ہے؟ آگے جانا ہے تو ہم سب کو انا اور ضد کو چھوڑنا ہوگی۔ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ میں آج اس اہم تقریب میں کوئی سیاسی گفتگو نہیں کروں گا، پاکستان کو چلانے کے لیے ہمیں گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، تمام اسٹیک ہولڈرز سے گرینڈ ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، مسائل کے حل کیلئے گرینڈ ڈائیلاگ کرنا ہوگا، ہمیں اپنی پسند نا پسند سے بالا تر ہونا ہوگا، نمائش نہیں چاہتا مگر ترغیب کے لیے لوگوں کو بتانا پڑتا ہے، بلامعاوضہ اسپتالوں کو چلانا صدقہ جاریہ ہے ۔ وزیراعظم نے کہا کہ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا افراد ہی دین و دنیا کما رہے ہیں۔ مخیر حضرات اللہ کی طرف سے دی گئی دولت میں سفید پوش لوگوں کو بھی شامل کرتے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے معروف صعنت کاروں کی طرف سے امداد دینے کے اقدامات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کامیٹروبس میں ٹکٹ کےنرخ آدھے کرنے کا اعلان بھی کیا اور بتایا کہ وزیراعلیٰ کوپیک آورمیں ٹکٹ سستاکرنےکی ہدایت کردی ہے.ان کا کہنا تھا کہ دن رات محنت کریں گےتوپاکستان راکٹ کی طرح اوپرجائےگا.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔