مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا اکاونٹ سے کی جانے والی ٹوئٹ میں آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس لیک ہونے والی آڈیو نے بنی گالہ گینگ آف تھری کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے، بشریٰ بی بی اور عمران خان کی فرنٹ ویمن فرح گوگی تھیں جنہوں نے رشوت لے کر کام انجام دیا۔انہیں الیکشن کی اس لیے جلدی ہے کیونکہ جیسے وقت گزرتا جائے گا انکی لوٹ مار کی کہانیاں سامنے آتی رہیں گی.وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ pic.twitter.com/x336YxnaFg
— PML(N) (@pmln_org) June 5, 2022
واضح رہے کہ ملک ریاض اور انکی بیٹی امبر ریاض کی مبینہ ٹیلی فونک گفتگو سامنے آگئی ہے جس میں ملک ریاض کی بیٹی امبر ملک نے فرح گوگی اور سابق خاتون اول کے مطالبات کا تذکرہ کیا ہے۔ آڈیو کال میں ملک ریاض اپنے بند سائٹ کے تالے کھلوانے کے عوض بشری مانیکا کو ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بات کررہے ہیں۔جبکہ ملک ریاخ کی بیٹی کے بقول بشری مانیکا نے 5 قراط کی انگوٹھی کی ڈیمانڈ کی،بدلے میں عمران خان سے دفتر کھلوانے کی یقین دہانی کرائی۔ حامد میر نے مبینہ آڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا خیال ہے ؟ اس گفتگو میں جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان سب کو خود سامنے آ کر وضاحت نہیں کر دینی چاہئیے کہ یہ کون سی انگوٹھی تھی اور کس کی انگوٹھی تھی؟This leaked audio has exposed the corruption being done by Bani Gala gang of three. Farah Gogi was the front woman for Bushra Bibi and Imran Khan who carried out tasks after taking bribes.#پنکی_کو_انگوٹھی_دو_کام_لو pic.twitter.com/CpsFiqEwWL
— PML(N) (@pmln_org) June 5, 2022
چند روز قبل بھی ملک ریاض کی ایک اور مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی، جس میں ملک ریاض مبینہ طور پر آصف زرداری سے کہتے ہیں کہ عمران خان آپ سے مصلحت چاہتے ہیں۔ جواب میں آصف زرداری کہتے ہیں کہ اب ممکن نہیں ہے۔کیا خیال ہے ؟ اس گفتگو میں جن اہم شخصیات کا ذکر کیا جا رہا ہے ان سب کو خود سامنے آ کر وضاحت نہیں کر دینی چاہئیے کہ یہ کون سی انگوٹھی تھی اور کس کی انگوٹھی تھی؟ pic.twitter.com/KFFzQgLi6W
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) June 5, 2022