Interbank closing #ExchangeRate for today https://t.co/NjFI6c4g1x#SBPExchangeRate pic.twitter.com/MgooqBVYc6
— SBP (@StateBank_Pak) June 2, 2023
کراچی: روپے کی قدر روز بروز گرنے لگی ہے ، انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، 6 روپے اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 306 پر فروخت ہو رہا ہے ۔ دوسری جانب انٹربینک میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد انٹربینک میں امریکی کرنسی 286 روپے 20 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ خیال رہے کہ گذشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 285 روپے 68 پیسے پر بند ہوا تھا۔