T20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کو 1-1 پوائنٹ مل گیا

T20 ورلڈکپ: اسکاٹ لینڈ اور انگلینڈ کو 1-1 پوائنٹ مل گیا
کیپشن: ENGvSCO
سورس: instagram

(ویب ڈیسک)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں گروپ بی کا اسکاٹ لینڈ اور دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے درمیان ہونے والا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا۔

برج ٹاؤن ویسٹ انڈیز میں کھیلے  گئے میچ میں اسکاٹش کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی۔تاہم اسکاٹ لینڈ کی اننگز کے دوران بارش کی وجہ سے میچ کو کافی دیر روکا گیا، میچ رکنے تک اسکاٹ لینڈ نے ساتویں اوور میں بغیر نقصان کے 51 رنز بنالیے تھے۔تاہم بارش رکنے کے بعد میچ کو 10 اوورز فی اننگز تک محدود کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف مقررہ 10 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے  90 رنز بنائے۔ مائیکل جونز 45 اور جارج مونسی 41 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ انگلینڈ کو 109 رنز کا ہدف ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت دیا گیا۔ تاہم تیز بارش کی وجہ سے انگلش ٹیم کی اننگز شروع نہ ہوسکی اور میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا ہے۔

Watch Live Public News