ویب ڈیسک: ڈیفنس میں ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر حملے کا معاملہ، زینب جمیل نے ملزمان کےدھمکی امیز میسجز بھیجنے پر ویڈیوبیان جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں ماڈل و اداکارہ زینب جمیل پر حملے کا معاملہ، زینب نے اپنے ویڈیو بیان میں کہاہے کہ حملہ کروانے والے ملزمان نے سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز میسجز دئیے ہیں۔
زینب جمیل نے بتایا کہ میسجز میں کہا گیا ہے کہ تم نے مقدمہ واپس نہ لیا تو انجام بُرا ہوگا،دھمکی امیز میسجز کی درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم میں دے دی۔
زینب جمیل نے کہا کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
یاد رہے کہ لاہورکے علاقے ڈیفنس میں سابقہ اداکارہ و ماڈل زینب جمیل پر قاتلانہ حملہ ہوا، اداکارہ ڈیفنس بی کے علاقہ فیز فائیو میں سیلون کی مالکن بھی ہیں،حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ زینب جمیل کی گاڑی بیوٹی سلون کے سامنے آکر رکتے ہی دو حملہ آور گاڑی کے قریب آتے ہیں۔
ایک حملہ آورموٹرسائیکل سے اتر کر گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے اور زینب پراندھا دھند فائرنگ کرتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں فائرنگ کے بعد دونوں حملہ آوروں کوفرار ہوتے بھی دیکھاجاسکتا ہے، دونوں نے کالے رنگ کے کپڑے اور چہرے پرماسک لگارکھے تھے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے کے باوجود انوسٹی گیشن پولیس ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے دعوی کررہی ہے۔