(ویب ڈیسک ) لاہور میں تیز آندھی کے ساتھ ہلکی بارش بھی شروع ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے داتا دربار، بھاٹی گیٹ اور اردو بازار کے اطراف ہلکی بارش شروع ہوگئی ہے۔تیز آندھی اور ہلکی بارش سے شہر لاہور کو موسم خوشگوار ہوگیا۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ آج صوبہ کے بیشتر جنوبی اضلاع میں موسم شدید گرم رہےگا۔ تاہم راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی ،جھکڑ چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شام یا رات میں ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، راجن پور، مظفرگڑھ اور ملتان میں جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔