سینیٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی کی کامیابی چیلنج

سینیٹ الیکشن: یوسف رضا گیلانی کی کامیابی چیلنج
اسلام آباد(پبلک نیوز) اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست پر منتخب ہونے والے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے انتخاب کو کالعدم قرار دینے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود انتخابات میں جدید ٹیکنالوجی استعمال نہیں کی گئی، انتخابات میں دھاندلی قابل دست اندازی جرم ہے اس کی انکوائری کی جائے جبکہ دھاندلی کے الزام میں مریم نواز اور علی حیدر گیلانی کیخلاف کارروائی کی جائے۔درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کا بطور سینیٹر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہ کیا جائے اور الیکشن کمیشن ہارس ٹریدنگ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملوث افراد کیخلاف کارروائی کرے۔درخواست گزار نے مزید کہا کہ علی حیدر گیلانی کی ویڈیو اور مریم نواز کا بیان دھاندلی کا ثبوت ہے، ویڈیو اور بیان پر الیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کر کے مقدمہ درج کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔