سبی (پبلک نیوز) تین سو سالہ قدیم تاریخی ثقافتی میلہ مویشیاں و اسپاں 2021 کا آغاز۔ اس مرتبہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی جانب سے سبی میلے کو مختصر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سبی کے تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واں اسپاں 2021 کا آغاز کردیا گیا میلہ مویشیاں واں اسپاں کا افتتاح سیکرٹری لائیو اسٹاک طیب لہڑی نے کیا مہمان خصوصی کی آمد محتلف اسکول کے طلباء نے پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی۔
مہمان خصوصی کے ہمراہ اعلی افسران بھی موجود تھے اس مرتبہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر حکومت بلوچستان کی جانب سے سبی میلے کو مختصر کر دیا گیا۔
سبی میلے کے تمام پروگرام منسوخ کر دیے گئے اور مالداروں کو معاشی نقصان سے بچانے کے پیش نظر صرف مویشی منڈی لگائی گئی ہے اس منڈی میں دور دراز کے علاقوں سے بھاگ ناڑی نسل کے قد آور جانور لائے گئے ہیں جنہیں ساراسال میوشی مالکان اپنے بچوں کی طرح پالتے ہیں۔جہاں ملکی معیشت کو جان لیوا کورونا وائرس کے باعث بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے تو وہی اس دفعہ سبی کا تاریخی و ثقافتی میلہ مویشیاں واں اسپاں بھی متاثر ہوا ہے جس سے لاکھوں لوگوں کا روزگار جڑا ہوا تھا۔