دیر کے نوابوں کی اراضی منتقلی کا معاملہ مزید الجھ گیا

دیر کے نوابوں کی اراضی منتقلی کا معاملہ مزید الجھ گیا
اسلام آباد (پبلک نیوز) دیر کے نوابوں کی اراضی منتقلی پر سپریم کورٹ کو دیر کی عدالت نےنوابوں کی اراضی کی منتقلی کے معاملہ پر حکم جاری کرنے سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق دیر کی عدالت نے سپریم کورٹ کو نوابوں کی اراضی منتقلی روکنے کا حکم نامہ جاری کر دیا۔ اس کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سر براہی ہوئی۔ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلہ پر عمل در آمد کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کیا گیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے اراضی کی منتقلی سے متعلق ابھی تک کوئی حکم نہیں دیا ہے۔ کے پی حکومت نے لینڈ کمیشن کی رپورٹ پر دیر کے نوابوں کی زمین کو تحویل میں نہیں لیا ہے۔ دیر کی ماتحت عدالت نے سرکاری املاک کو ضبط کرنا شروع کر دیا۔اس فیصلہ پر عدالت عظمیٰ کی جانب سے ریمارکس دیئے گئے کہ معاملہ پر عدالت کی معاونت کی جائے۔ معاملہ کا جائزہ لے کر حکم جاری کریں گے۔کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔