پی ایل آر اے :2022 میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ خدمات ، سرکاری ریونیو میں اضافہ

پی ایل آر اے :2022 میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ خدمات ، سرکاری ریونیو میں اضافہ
لاہور: پی ایل آر اے سے 2022 میں کمپیوٹرائزڈ اراضی ریکارڈ خدمات اور سرکاری ریونیو میں اضافہ ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 40لاکھ صارفین کو کمپیوٹرائز فرد، انتقالات کی خدمات فراہم کی گئیں ہیں ، خدمات کے حجم میں 15% اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ صوبائی خزانہ میں قریباً18.6 ارب روپے کی آمدن ہوئی ہے۔ گزشتہ مالی سال میں 2,738,290 فردات جاری کی گئیں۔ قریباً 13لاکھ انتقالات تصدیق کیے گئے۔ 480موصول شدہ شکایات پر فوری کاروائی کرتے ہوئے سائلین کوریلیف فراہم کیا گیا۔ 48آفیسرز اور آفیشلز کے خلاف انکوائری کا آغاز اور 34ارکان کو برخاست کیا گیا۔ ترجمان لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مطابق اراضی ریکارڈ خدمات کا بڑھتا ہوا حجم اور خزانے کی بڑھتی ہوئی آمدن معشیت کے استحکام میں معاون ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔