ایل ڈی اے میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز

ایل ڈی اے میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز
کیپشن: ایل ڈی اے میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز

ویب ڈیسک: لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی ( ایل ڈی اے) میں آن لائن رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کا آغاز ہوگیا۔  

تفصیلات کے مطابق شہری اب گھر بیٹھے ایل ڈی اے سے آن لائن رہائشی نقشوں کی منظوری کروا سکیں گے۔ نقشے کی منظوری کی درخواست، پراسیسنگ، نقشہ اپ لوڈ اور چالان سب آن لائن ہوگا۔ اعتراض کی صورت میں درستگی اور منظورشدہ نقشہ ڈاؤن لوڈ کیا جا سکے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے میں ڈیجیٹل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب بھر کے اداروں کو ماڈرن خطوط پر ڈیجیٹلائز بنا رہے ہیں۔ رہائشی بلڈنگ پلان کی منظوری کے لیے شہریوں کو اب ایل ڈی اے کے دفتر آنے کی ضرورت نہیں۔ 

سرکاری محکموں میں فائل کلچر کو ختم کررہے ہیں۔ آئی ٹی بیسڈ ریفارمز سے شہریوں کو ایجنٹ مافیا اور کرپشن سے نجات ملے گی۔

Watch Live Public News