کراچی چڑیا گھر، ناقص انتظامات پر سندھ ہائی کورٹ برہم

کراچی چڑیا گھر، ناقص انتظامات پر سندھ ہائی کورٹ برہم

کراچی(پبلک نیوز) کراچی چڑیا گھر میں جانوروں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔

سماعت کے دوران محکمہ کنزرویٹر وائلڈ لائف اور ڈائریکٹر چڑیا گھر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے دوران سماعت ڈائریکٹر چڑیا گھر پر برہمی کا اظہار کیا۔ درخواست گزار کے وکیل کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مجھے میرے کلائنٹ نے بتایا ہے کہ جانوروں کو خراب حالت میں رکھا گیا ہے۔ شیرنی، بندر اور دیگر جانوروں کو قدرتی ماحول فراہم نہیں ہے۔

عدالت نے ڈائریکٹر چڑیا گھر سے استفسار کیا کہ آپ نے شو کاز نوٹس کا جواب کیوں نہیں دیا ابھی تک؟ جانوروں کو چڑیا گھر میں کس حال رکھا ہوا ہے ؟ عدالت نے آئندہ سماعت پر ڈائریکٹر چڑیا گھر سے باقاعدہ پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔