راگا بوائزکو آٹھ سال بعد بھارت کا ویزہ مل گیا

راگا بوائزکو آٹھ سال بعد بھارت کا ویزہ مل گیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: راگا بوائزکو آٹھ سال بعد بھارت کا ویزہ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق درگاہ پیر حاجی علی بخاری پر حاضری دےدی ۔ راگا بوائز  دو ہفتہ کے دورے میں ممبئی اور دہلی میں قیام کریں گے۔گزشتہ رات راگا بوائز ولی حامد علی خان ،انعام علی خان اور نایاب علی خان نے ممبئی میں پیر حاجی علی بخاری کی درگاہ پر حاضری دی ۔ 

راگا بوائز کے لیڈ سنگر ولی حامد علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ سال کے طویل انتظار کے بعد انہیں بھارت کا ویزہ ملا ہے ۔جس پر وہ بھارتی حکام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

ولی حامد علی خان نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ  مستقبل میں بھی ان کا آنا جانا لگا رہے گا۔دو ہفتے کے دوران دوستوں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Watch Live Public News