(ویب ڈیسک)ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ کے دوران اداکارہ انوشکا شرما غصے میں آگئیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میں 9 جون کو پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں نیویارک میں مدمقابل آئیں جس میں بھارت نے پاکستان کو 6 رنز سے شکست دی تھی۔میچ میں انوشکا شرما بھی اپنے شوہر ویرات کوہلی کو سپورٹ کرنے کے لیے موجود تھیں لیکن ویرات جلدی آؤٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے تھے۔
تاہم اب سوشل میڈیا پر انوشکا شرما کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں کسی نامعلوم شخص پر غصہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ انوشکا شرما کے چہرے کے تاثرات دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ وہ بہت غصے میں ہیں۔
اداکارہ کے غصہ کرنے کی وجہ سامنے نہیں آسکیں لیکن سوشل میڈیا صارفین سوال کررہے ہیں کہ آپ اتنے غصے میں کیوں ہیں؟