انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کی بھارت چھوڑنے کی منصوبہ بندی

انوشکاشرما اور ویرات کوہلی کی بھارت چھوڑنے کی منصوبہ بندی
کیپشن: Anushka Sharma and Virat Kohli plan to leave India

ویب ڈیسک: بالی ووڈ اسٹار انوشکا شرما اور اُن کے شوہر بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کے حوالے سے یہ خبر زیرِگردش ہے کہ یہ جوڑی اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

رواں سال 15 فروری کو انوشکا شرما اور ویرات کوہلی نے اپنے بیٹے کو دُنیا میں خوش آمدید کہا، ان کے بیٹے کی پیدائش لندن میں ہوئی جس کے بعد سے یہ خاندان برطانیہ میں ہی اپنی رہائش گاہ پر مقیم ہے، تاہم ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کھیلنے کے لیے حال ہی میں بھارت واپس آئے ہیں۔

ویرات کوہلی کے اکیلے بھارت آنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جوڑی سے متعلق کئی سوالات جنم لے رہے ہیں، صارفین کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ انوشکا شرما اور کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ ہمیشہ کے لیے برطانیہ منتقل ہونے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، اسی وجہ کرکٹر اکیلے ہی بھارت آئے ہیں۔انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے برطانیہ منتقل ہونے سے متعلق خبر بھارتی میڈیا کی جانب سے مختلف پلیٹ فارمز پر شیئر کی جارہی ہے لیکن ابھی تک اس جوڑی کی جانب سے اس خبر کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ اسٹار جوڑے کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔

15 فروری کو وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی ہے جس کا نام ہ ‘اکے’ رکھا  گیا۔

Watch Live Public News