(ویب ڈیسک )دانش منیر: پنجاب سول سیکرٹریٹ ایچ بلاک میں آتشزدگی سے اہم ریکارڈ جل گیا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب سول سیکرٹریٹ ایچ بلاک کی دوسری منزل پر کولنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔ ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں واپس روانہ ہوگئیں ہیں جبکہ عمارت ملازمین کے لئے بحال کر دی گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ محکمہ ایمپلیمنٹیشن اینڈ کوآرڈینیٹنشن کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ روم میں لگی، آئی اینڈ سی کا ریکارڈ آگ کی نذر ہو گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ریکارڈ روم میں موجود تمام کمپیوٹرز جل کر راکھ ہو گئے۔ امپلی مینٹیشن اینڈ کوآرڈینیشن کا ریکارڈ آئی ٹی سٹور روم میں موجود تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے دور میں پیپر لیس کرنے کے لئے تمام ڈیٹا کو سافٹ فارم میں منتقل کیا گیا تھا۔