پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کےلاپتا دونوں بھائی گھر پہنچ گئے

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کےلاپتا دونوں بھائی گھر پہنچ گئے
کیپشن: پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ کےلاپتا دونوں بھائی گھر پہنچ گئے

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے سوشل میڈیا ہیڈ اظہر مشوانی تصدیق کی ہے کہ ان لاپتا دونوں بھائی پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو گزشتہ رات 2 بجے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی روابط کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر انہوں نے کہا کہ میرے دونوں بھائیوں پروفیسر مظہر مشوانی اور پروفیسر ظہور مشوانی کو آج رات 2 بجے ریلیز کر دیا گیا، ان معصوم شہریوں کو 6 جون سے 6 ستمبر تک یعنی 92 دن اغوا رکھا گیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ اللہ پاک تمام جبری گمشدہ افراد کو جلد از جلد ان کے اہل خانہ سے باحفاظت واپس ملوائیں، تمام پاکستانیوں خصوصاً ہمارے وکلأ، رپورٹرز، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس اور انصافینز کی محنت اور دعاؤں کے ہم شکرگزار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کا بھی تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے کیس کو غیرضروری التوا میں نہیں ڈالا اور میرٹس پر قانون کے تحت چلایا۔

واضح رہے کہ رواں برس جون میں اظہر مشوانی کے دونوں بھائی کو مبینہ طور پر اغوا کرلیا گیا تھا اور عدالت نے پی ٹی آئی فوکل پرسن اظہر مشوانی کے بھائیوں کی بازیابی کا حکم دیا تھا۔

علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دونوں بھائیوں کے مبینہ اغوا کی شدید مذمت کی گئی ہے اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔

Watch Live Public News