لاہور گینگ وار: ٹرکاں والا گروپ کا اہم کارندہ سمجھا جانیوالا ایس آئی شکیل بٹ معطل

لاہور گینگ وار: ٹرکاں والا گروپ کا اہم کارندہ سمجھا جانیوالا ایس آئی شکیل بٹ معطل

(ویب ڈیسک )   لاہور پولیس کے آرگنائزڈ یونٹ کے سب انسپکٹر شکیل بٹ معطل کر دیا گیا، لاہور میں جاری گینگ وار میں شکیل بٹ کو ٹرکاں والا گروپ کا اہم کارندہ سمجھا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق پولیس کے آرگنائزڈ یونٹ کا سب انسپکٹر شکیل بٹ معطل کر دیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع  کا کہنا ہے کہ  سب انسپکٹر شکیل بٹ شہر میں جاری گینگ وار کا اہم کردار رہا ہے، شکیل بٹ نے طیفی بٹ کے بڑے بھائی خواجہ اظہر گلشن کو دھمکیاں دیں، شکیل بٹ کو خواجہ اظہر گلشن کو دھمکیاں دینے کی پاداش میں معطل کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شکیل بٹ نے طیفی بٹ کے بھائی کو سی سی پی او کا نام لیکر ڈرانے کی کوشش کی، سب انسپکٹر شکیل بٹ کا جھکاؤ ہمیشہ ٹرکاں والا گروپ کی طرف رہا، 2010 میں ٹیپو ٹرکاں والا کی وطن واپسی پر شکیل بٹ ایئرپورٹ پر موجود تھا۔

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا ہے کہ  امیر بالاج کے قتل کے ملزم احسن شاہ کو شکیل بٹ نے ہی گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے 7 ماہ بعد احسن شاہ جیل سے باہر مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا، احسن شاہ کی لیک ہونے والے آڈیو میں شکیل بٹ کا ذکر موجود تھا، احسن شاہ کو پولیس مقابلے میں مروانے میں بھی شکیل بٹ کا کردار تھا، احسن شاہ کی اہلیہ عریشہ پر مقدمہ بھی شکیل بٹ کی مدعیت میں درج ہے۔

دوسری جانب شکیل بٹ کا الزام ہے کہ احسن شاہ نے جیل سے میرے قتل کی منصوبہ بندی کی۔

Watch Live Public News