عازمین حج کو فراہم کیے جانیوالے بیگز کی کمی،حاجی کیمپ کراچی میں احتجاج

عازمین حج کو فراہم کیے جانیوالے بیگز کی کمی،حاجی کیمپ کراچی میں احتجاج

(ویب ڈیسک ) حاجی کیمپ کراچی میں عازمین حج کے لیے  سہولیات کا فقدان ہے۔

عازمین حج کا حاجی کیمپ کراچی میں احتجاج جاری ہے۔ عازمین حج کو شدید پریشانی کا سامنا  ہے۔ عازمین حج نے مذہبی امور کی ہیڈ شازیہ کے دفتر کا گھیراؤ کرلیا ۔

عازمین حج کا کہنا ہے کہ  ہماری کل مدینہ کے لیے فلائٹ ہے ابھی تک ضروری سامان فراہم نہیں کیا گیا۔ہمیں بیگز فراہم کیے جائیں۔

عازمین حج نے مطالبہ کیا  کہ   بیگ ، ہینڈ کیری اور خواتین کے لیے اسکارف دئیے جائیں۔

ذرائع حاجی کیمپ کے مطابق ابھی بیگز موجود نہیں ہیں ۔  بیگ ابھی راستے میں ہیں پہنچنے پر عازمین حج کو دئیے جائیں گے۔ 

واضح رہے کہ  کل 164 عازمین حج نے کراچی سے سعودی عرب جانا ہے۔

Watch Live Public News