ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں تیز رفتار مسافر بس نے متعدد موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز ٹریفک کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ ایریا باوانی چالی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر بس نے متعدد موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا، جس کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ 6 موٹر سائیکل سوار اور راہ گیر زخمی ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے، ریسکیو رضاکاروں نے واقعہ میں جاں بحق اور زخمیوں کو اٹھا کر اسپتال روانہ کردیا۔
حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ واقعے کی اطلاع قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی فراہم کردی گئی۔
ابتدائی طور پر واقعہ تیز رفتار مسافر بس کا بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا۔
جاں بحق و شدید ہونے والوں کی شناخت
1- نامعلوم ولد نامعلوم عمر 40سال (جاں بحق)
2- طالب ولد عبدالقدوس عمر 45سال (جاں بحق)
3- وجاہت ولد نعیم عمر 24سال (شدید زخمی)
4- ریحان ولد رمضان عمر 25سال (شدید زخمی)
5- رمضان ولد روشن عمر 55سال (شدید زخمی)
6- جنید ولد زبیر خان عمر25 سال (شدید زخمی)
7- سمینہ زوجہ نامعلوم عمر 45سال (شدید زخمی)
8- فضیلہ زوجہ وقاص عمر 24سال (شدید زخمی)
9- ماریہ زوجہ نامعلوم عمر 30سال (شدید زخمی)
10- نفیسا زوجہ اصغر عمر 35سال (شدید زخمی)
11- عروبہ زوجہ شمشاد عمر 23سال (شدید زخمی)۔چھیپا ذرائع۔