کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنے سے ہلاک

کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنے سے ہلاک
کیپشن: کراچی ایئرپورٹ پر اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنے سے ہلاک

ویب ڈیسک: کراچی ایئرپورٹ پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا تربیت یافتہ کتا گولی لگنےسے ہلاک ہوگیا۔

ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کتے کو سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے برڈ شوٹر نے عام کتا سمجھ کرگولی ماری دی، طیارے کی پارکنگ کے وقت کنٹرول ٹاور کے آگاہ کرنے پر کتے کو ہلاک کیا گیا۔

واضح رہے کہ تربیت یافتہ کتا ایئر پورٹ پر سراغ رسانی اور منشیات کی تلاشی میں کام آتا تھا۔ واقعے کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی اور اے این ایف نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ایئرپورٹ مینیجر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اے این ایف کا تربیت یافتہ کتا ایپرن ایریا میں شوٹر کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ایپرن ایریا حساس ہوتا ہے، کسی جانور کا آنا جہاز کے لیے خطرے کا سبب بن سکتا تھا، احتیاطی تدابیر اختیار کیں مگر گولی کتے کو لگی۔

Watch Live Public News