وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے قومی کرکٹ ٹیم کو جوائن کر لیا

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے اتوار کی شب لیڈز میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا۔ سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔

 چارج سنبھالنے کے بعد گیری کرسٹن پیر سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کرینگے۔ پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔

 ٹیم منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پریکٹس کرے گی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔

Watch Live Public News