کراچی: رشتہ داروں کے گھر آیا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق

کراچی: رشتہ داروں کے گھر آیا بچہ نالے میں گر کر جاں بحق
کیپشن: Karachi: A child came to relatives' house and died after falling into a drain

ویب ڈیسک: لانڈھی لعل آباد کے قریب نالے میں گرکر بچے کے جاں بحق ہونے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔ 

پولیس کے مطابق بچہ اپنی والدہ کے ساتھ رشتے داروں کے گھر جارہا تھا۔ بچے کی والدہ کچھ فاصلے پر چل رہی تھیں، والدہ کا دھیان ہٹا تو بچہ نالے میں گرگیا۔ 

پولیس نے بتایا کہ ڈیڑھ گھنٹے کی تلاش کے بعد بچے کی لاش نالے سے نکالی گئی۔ بچے کی شناخت یاسین کے نام سے ہوئی ہے اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Watch Live Public News