ویب ڈیسک: کراچی کے علاقے لسبیلہ میں رینجرزاوراینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی میں دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کےمطابق اسنیپ چیکنگ کےدوران منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب 2 ملزموں کوگرفتارکیا گیا،ملزموں کےقبضےسے 2کلوگرام آئس بھی برآمدکرلی گئی،منشیات بلوچستان سے منگوا کرکراچی کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے ہیں، ملزم اس سے پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔
ترجمان کاکہنا ہےکہ گرفتارملزمان کےساتھیوں کی گرفتاری کیلئےچھاپےجاری ہیں ملزموں کو مزید قانونی کاروائی کے لیےپولیس کے حوالے کردیا۔