ڈی جی خان: بورڈ آف ریونیو کی کاررائی، ایک ہزار کنال سرکاری اراضی واگزار

ڈی جی خان: بورڈ آف ریونیو کی کاررائی، ایک ہزار کنال سرکاری اراضی واگزار

ڈیرہ غازی خان (پبلک نیوز) محکمہ بورڈ آف ریونیو کی بڑی کارروائیاں جاری ہیں۔ تازہ ترین کارروائی میں محکمہ کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی خان کے علاقہ موضع راکھ کوٹلہ سے ایک ہزار کنال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی۔ بورڈ آف ریونیو کے عملے نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کیا۔ واگزار کروائی گئی اراضی کی مالیت 16 کروڑ 25 لاکھ سے زائد ہے۔ قابضین سے تاوان کی وصولی کے لئے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

دوسری کارروائی میں موضع کوٹلہ سیخانی سے دو کنال اٹھارہ مرلہ کمرشل اراضی واگزار کروا لی گئی۔ واگزار کرائی گئی کمرشل اراضی کی قیمت ایک کروڑ سولہ لاکھ روپے ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔