پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے والے بھارتی شہری گرفتار

karnatka arrests
کیپشن: karnatka arrests
سورس: google

ویب ڈیسک : بھارت کی ریاست    کرناٹک پولیس نے حال ہی میں راجیہ سبھا کے لئے منتخب ہونے کے بعد کانگریس لیڈر نصیر حسین کے حامیوں کی جانب سے اسمبلی کمپلیکس میں مبینہ طور پر پاکستان  زندہ باد کے  نعرے لگانے پر تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔

 سنٹرل ڈی سی پی کے دفتر  کی جانب سے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے گرفتاریوں کی تصدیق کی  گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت دہلی کے التاج، آر ٹی رہنے والے منور ، بنگلورو کے ناگر اور ریاست کے ہاویری ضلع کے بیاداگی شہر کے رہنے والے محمد ناشی پوڈی کے طور پر کی گئی ہے۔

تینوں کو طبی معائنے کے بعد کور منگلا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر اے سی ایم ایم کورٹ کے جج کے سامنے پیش کیا جائے گا۔

 یادرہے بی جے پی کے بنگلور (جنوب) سے رکن پارلیمان اور وکیل تیجسوی سوریا نے کنڑ زبان میں ایک ٹویٹ کیا ہے جس میں انھوں نے کانگریس پارٹی پر پاکستان سے نزدیکی اور کرناٹک اسمبلی میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کا الزام لگایا ہے اور اس کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پیش کی ہے۔
جبکہ فیکٹ چیک نیوز پورٹل آلٹ نیوز کے شریک بانی اور صحافی محمد زبیر نے لگاتار متعدد ٹویٹ میں کہا ہے کہ واضح طور پر ’ناصر صاحب زندہ باد‘ کے نعرے لگ رہے تھے اور وہاں پر موجود کسی بھی نیوز چینل نے پاکستان نواز نعرے نہیں سنے۔