خوشاب (پبلک نیوز) پی پی 84 میں آج ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل مکمل کیا گیا جس میں یونین کونسل جوڑا کلاں کے عوام نے احتجاجاً اس عمل میں حصہ نہ لیا۔تفصیلات کے مطابق خوشاب پی پی84 ضمنی انتخاب میں پولنگ سٹیشن 166 میں کوئی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔ مسائل حل نہ کرنے پر علاقہ کے لوگوں نے ووٹ کاسٹ نہیں کیا۔ سرکاری حکام اور امیدواروں کے کہنے کے باوجود 34، 35 اور 36 ایم بی کے عوام نے الیکشن عمل کا بائیکاٹ کیا۔علاقہ مکینوں کا مؤقف ہے کہ ستر سال سے بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں، ووٹ کیوں کاسٹ کریں۔