ویب ڈیسک: کوکومو بچوں اور بڑوں سب میں پسند کیے جاتے ہیں۔ اس پسند کی کئی وجوہات ہیں جن میں ایک وجہ ان کی انفرادیت ہے۔ مگر کچھ عرصہ سے کوکومو ایک پیکٹ میں چار چھوٹے بسکٹ آ رہے ہیں۔گزشتہ ماہ دی کرنٹ کو دیئے جانے والے اپنے ایک انفارمل انٹرویو میں کوکومو کمپنی کے مالک پاکستان کے سینئر سیاستدان مفتاح اسماعیل سے خاتون میزبان کی جانب سے پوچھا گیا کہ کوکومو ایک پیکٹ میں تین بسکٹ کیوں ہوتے ہیں جس پر انھوں نے بتایا کہ میں آپ کو یقین دلا سکتا ہوں، ایک پیکٹ میں تین نہیں بلکہ چار بسکٹ آ رہے ہیں۔خاتون میزبان کی جانب سے مزید وضاحت طلب کی گئی تو انھوں نے ہلکے پھلکے انداز میں بتایا کہ مشین کی غلطی کی وجہ سے ہو سکتا ہے، کسی پیکٹ میں تین چلے گئے ہوں لیکن میں پھر بھی اس حوالے سے پوچھوں گا۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ جتنی مہنگائی ہو گئی ہے، کوکومو پیکٹ دس روپے کا ہونا چاہیے تھا مگر ہم نے پانچ کا رکھا، بس یہ کیا کہ ایک بسکٹ کم کر دیا۔ مفتاح اسماعیل نے اس ایک بسکٹ کے کم ہونے کی وجہ بتائی کہ اس کے ذمہ دار عثمان بزدار ہیں۔ دوسرے ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے جنھوں نے افغانستان سمیت دیگر ممالک کو گندم سمل کی۔ جس کی وجہ سے آتا مہنگا ہو گیا، ساتھ تیل بھی مہنگا ہو گیا اور اس کے علاوہ دیگر چیزیں بھی مہنگی ہو گئی ہیں۔ اب ایک بسکٹ کم کرنا تو بنتا ہے۔اپنے اس غیر روایتی انٹرویو میں انھوں نے خواتین سیاستدانوں کے لباس سے متعلق بھی وضاحت دی، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ شاہد خاتون عباسی کی نسبت احسن اقبال اچھا لباس پہنتے ہیں۔ اپنے انٹرویو کے دوران انھوں نے گھر کے مختلف حصے بھی دکھائے۔