پی پی 84 خوشاب، ن لیگ نے اپنی سیٹ دوبارہ حاصل کر لی

پی پی 84 خوشاب، ن لیگ نے اپنی سیٹ دوبارہ حاصل کر لی
لاہور (پبلک نیوز) پی پی 84 خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق کامیاب ہو گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے محمد معظم شیر کلو 73524 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے جبکہ پی ٹی آئی کے امیدوار علی حسین خان بلوچ 61260 ووٹ لے کر جیت سے محروم رہے۔ن لیگ ایم پی اے وارث کلو کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی نشست پر دوبارہ ن لیگ کو جیت حاصل ہوئی۔ جس پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہر میں عوام نے نوازشریف کی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔ ہر صوبے سے نوازشریف کے بیانیہ کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوازشریف کو مائنس کرنے والو! دیکھو اللّہ کے کام! صرف نوازشریف رہ گیا ہے باقی سب مائنس ہو چکے ہیں۔ جبکہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کامیاب انتخابی مہم چلانے پر تمام پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو بھی شاباش. قبل ازیں صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حلقہ پی پی 84 خوشاب کے نتائج کی وصولی میں کسی طرح کی دشواری کا سامنا نہیں پیش آرہا۔ 229 پولنگ اسٹیشنز میں سے 225 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ بمع پریزائیڈنگ افسران، ریٹرننگ آفیسر کے دفتر پہنچ چکا ہے۔جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ 225 پولنگ اسٹیشنز کا پولنگ ریکارڈریٹرننگ آفیسر کے پاس جمع کروایا جا رہا ہے۔ حلقہ وسیع صحرائی رقبے پر مشتمل ہونے کی بناء پر 4 پولنگ اسٹیشنز کا رزلٹ راستے میں ہے۔ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، ان 4پریزائیڈنگ افسران سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ جیسے ہی ان پولنگ اسٹیشنز کے رزلٹ موصول ہو جائیں گے، اسی وقت نتائج کا اعلان کر دیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔