شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،بلاول کی آمد پر بھارتی وزیر خارجہ نے استقبال کیا

شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس،بلاول کی آمد پر بھارتی وزیر خارجہ نے استقبال کیا
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ گئے جہاں بھارتی ہم منصب نےان کا خیر مقدم کیا ۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو بھارت کے شہر گوا میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے جہاں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے اپنے پاکستانی ہم منصب کا استقبال کیا ۔ قبل ازیں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے بھارتی ہم منصب جےشنکر کے مصافحہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سے مصافحہ معمول کا رسمی عمل تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔