جاپان نے پاکستانی طلبہ کو خوش کردیا، بڑی خبر آگئی

جاپان نے پاکستانی طلبہ کو خوش کردیا، بڑی خبر آگئی
کیپشن: Scholarships for Pakistani Students
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)حکومت جاپان نے اپنے MEXT اسکالرشپس 2025 کی نقاب کشائی کی ہے، جاپان حکومت نے  پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کا اعلان بھی کیا ہے۔

 تفصیلات کےمطابق جاپان نے باصلاحیت پاکستانی طلباء کو انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ تعلیم (ماسٹرز، پی ایچ ڈی) کو آگے بڑھانے اور جاپان کی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے سفر پر جانے کی دعوت دی ہے، جاپان سفارت خانہ فی الحال MEXT انڈرگریجویٹ اور ریسرچ اسکالرشپس (ماسٹرز، پی ایچ ڈی) 2025 کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔

 سالانہ جاپان کی وزارت تعلیم، ثقافت، کھیل، سائنس، اور ٹیکنالوجی ( MEXT) بین الاقوامی طلباء کے لیے اسکالرشپ میں توسیع کرتی ہے جو انڈرگریجویٹ کرنے کے خواہشمند ہیں اور جاپانی یونیورسٹیوں میں گریجویٹ پروگرام کررہے ہیں۔

MEXT ریسرچ اسکالرشپ مکمل طور پر حکومت جاپان کی طرف سے فنڈز فراہم کرتا ہے، پاکستانی باصلاحیت طلبہ کو جاپان کی اعلیٰ درجے کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے درخواست دینے اور اس سے فائدہ اٹھانے کا ایک شاندار موقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستانی طلبہ مزید معلومات کے لئے جاپانی ویب سائٹ وزٹ کرسکتے ہیں۔

 visit https://www.pk.emb-japan.go.jp/itpr_en/education.html